29 مئی 2013 - 19:30
افغانستان ہلال احمر کے دفتر پر حملہ

افغانستان میں دہشتگردوں نے ہلال احمر کے دفتر پر حملہ کیا ہے۔

ابنا: فارس نیوز ایجنسی رپورٹ دی ہے کہ افغانستان کے صوبے ننگرہارکے شہر جلال آباد میں 2 دہشتگردوں نے ہلال احمر کے دفتر پر حملہ کرنے کے بعد افغان سکیورٹی فورسسزپرحملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوا،جبکہ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک زخمی ہسپتال میں زیر علاج ہے۔درایں اثنا افغانستان کی قومی سلامتی کے ادارے نے پاکستان سے تربیت حاصل کرنے والے 6دہشت گردوں کوننگر ہار سے گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ اس ادارے کے مطابق گرفتار ہونے والے دھشتگردوں نے پاکستان میں دھشتگردی کی ٹریننگ حاصل کرنے اور افغانستان میں دھشتگردانہ کاروائیا ں کرنے کا اعتراف کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲